پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثرین دہشتگردی کی یاد کا دن منایا جارہا ہے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج متاثرین دہشت گردی کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام متاثرین دہشت گردی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 2 دہائیوں سے جاری جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا، پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کررہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں