مری میں سیاحوں کی کار کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

مری: (دنیا نیوز) سیاحوں کی کار حادثے کا شکار ہوکر مکان کی چھت پر جاگری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گلیات کے علاقے کوزہ گلی میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی کار حادثے کا شکار ہوکر مکان کی چھت پر جاگری، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونیوالے سیاحوں کا تعلق سرگودھا سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں