ڈاکٹرموہن منجانی کی قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست پرکامیابی کا نوٹیفکیشن بحال

اسلام آباد :(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم کے ڈاکٹرموہن منجانی کی قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست پرکامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا۔

ڈاکٹر موہن منجانی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، ڈاکٹر موہن منجانی کا استعفی الیکشن کمیشن کو موصول ہونے کے باعث رکنیت منسوخ ہوئی تھی۔

ڈاکٹر موہن منجانی کی جانب استعفیٰ کی تردید پر الیکشن کمیشن نے رکنیت بحال کرکےکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں