سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرلیے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان بلے باز سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔

سعود شکیل نے یہ سنگ میل پنڈی سٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ پاکستانی بن گئے ہیں۔

انہوں نے 20 ویں ٹیسٹ اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا، اس سے قبل قومی بلے باز سعید احمد نے بھی 20 اننگز میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔

اس کے علاوہ صادق محمد نے 22، جاوید میانداد نے 23 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں