مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تحریرکیا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال ریسٹورنٹ کا قبضے لے لے اور نیشنل پارک میں موجود ریسٹورنٹ لامونتانا ، گلوریہ جینز کافی شاپ کا بھی قبضہ لیا جائے۔

سپریم کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے اور ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے کو بیریئر لگا کر بند کیے جائیں، فیصلے کے مطابق وائلڈ لائف کو ڈسٹرب کیے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں اور جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لی جائے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ماہرین سے رائے لیں کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں