ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن اور ڈیٹا آٹو میشن سے محصولات بڑھانے کیلئے پرعزم

اسلام آباد :(دنیا نیوز) ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن اور ڈیٹا آٹو میشن سے محصولات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور میجر جنرل سید علی رضا کی مشترکہ صدارت میں ہوا، چیئرمین ایف بی آر، بورڈ کے ممبران، ٹاسک فورس کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق ورکنگ گروپس کے کنوینرزنے اپنے شعبوں کے حوالے سے ابتدائی سفارشات پیش کیں، وزیر مملکت نے ورکنگ گروپس کے کنوینرز کی ابتدائی سفارشات کو سراہا، آئندہ اجلاس میں ورکنگ گروپس کے کنوینرز حتمی سفارشات پیش کریں گے۔

وزیر مملکت علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایف بی آر آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ، تجارت، ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے نمائندے مدعو ٹیکس سسٹم وسیع کرنے کیلئے دستیاب ڈیٹا سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم  ڈیجیٹائزیشن اور ڈیٹا آٹو میشن سے محصولات بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں