آئی جی اسلام آباد کی افسروں کی ناقص کارکردگی پر سرجری، متعدد معطل، شوکاز نوٹس جاری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وائرلیس میسج پر مختلف افسران کی بڑی سرجری کردی، متعدد ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

آئی جی اسلام آباد نے ناقص پرفارمنس پر ایس ڈی پی او سبزی منڈی کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا، ڈی ایس پی رمنا کو بری ترین پرفارمنس پر معطل کرکے چارج شیٹ کیا گیا، ایس ایچ او آبپارہ کو ناقص پرفارمنس پر کلوز لائن کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

ایس ایچ او سنبل اور انچارج انویسٹی گیشن سنبل کو بہترین پرفارمنس پر ایک ایک لاکھ روپے انعام اور کلاس ون سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن عبدالستار کو اچھی پرفارمنس پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

آئی جی نے افسروں کو واضح پیغام دیا کہ پبلک ڈیلنگ اور کرائم فائٹنگ میں ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، پٹرولنگ نہ کرنا، اشتہاریوں کو نہ پکڑنا، کیسز ٹریس نہ کرنے اور پروفیشنل پولیسنگ کے تقاضے پورے نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جو افسران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو انعامات دیئے جائیں گے، افسران کرائم فائٹنگ کریں اور اچھے انداز میں کام کریں، ہرہفتے کرائم میٹنگ ہوگی جو افسران پرفارم کریں گے وہی سیٹوں پر رہیں گے، ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز افسران کے ساتھ میٹنگ کریں۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ غفلت لاپروائی کرنے والے افسران کے خلاف سخت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں