مانسہرہ: طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ٹیچر گرفتار

مانسہرہ: (دنیا نیوز) پولیس نے زیر تعلیم لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری سکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ سکول کا ٹیچر لڑکیوں کو بلیک میل کرکے انکی غیر اخلاقی ویڈیو بناتا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس سے موبائل فون برآمد کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا اور وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتارہا، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لئے کمیٹی بنادی۔