لاہور: 9 سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل میں سگا چچا ملوث نکلا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ ابراہیم سے بدفعلی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا، سگے چچا نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کیا، پولیس نے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں بدفعلی کے بعد قتل کیے گئے 9 سالہ ابراہیم کا کیس حل کر دیا، بچے کو بدفعلی کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سرابراہی میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹاؤن شپ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ عبدالرحمٰن خاور کے مطابق ملزم نے سگے بھتیجے 9 سالہ ابراہیم کو بدفعلی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کے ساتھ ساتھ رہا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا شاہ نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سناد کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں