خان پور: مدرسے میں بچوں پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
خان پور: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حدود موضع نیل گڑھ کے مدرسے میں بچوں پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔
درخواست گزار نے پولیس کو بتایا کہ مولوی حافظ علی نے میرے بھتیجوں 7 سالہ رافع اور 5 سالہ عبدالہادی پر تشدد کیا، بچوں کو تشدد کے بعد کمرے میں بند کر دیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بچوں کو واقعے سے متعلق گھر بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، تھانہ صدر پولیس نے مولوی حافظ علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے سے گرفتار کر لیا۔