گوجرانوالہ: برقعہ پہن کر چچا کے گھر کروڑوں کی چوری کرنے والا ملزم گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے برقعہ پہن کر اپنے حقیقی چچا کے گھر کروڑوں روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں کروڑوں کی چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہوا ہے، گرفتار ملزم سے 37 تولے سونا اور 600 تولے چاندی برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم سے 95 لاکھ نقدی، 15,700 سعودی ریال اور گاڑی بھی ریکور کی ہے، ریکور کی گئی چیزوں کی کل مالیت 3 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زاہد اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں گیا تھا جب ملزم اسامہ نے گھر سے سونا، چاندی، گاڑی اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری کر لی، ملزم سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، گرفتار ملزم مدعی کا حقیقی بھتیجا ہے۔