کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، دو حادثات میں 4 قیمتیں جانیں چلی گئیں

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، دو ٹریفک حادثات میں 4 قیمتیں جانیں چلی گئیں۔

رواں سال ہیوی ٹریفک سے 247 اموات ہوئیں، سپر ہائی وے پر نجی سوسائٹی کے قریب تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، میاں بیوی اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، متاثرہ خاندان عمر کوٹ سے کراچی جارہا تھا۔

کورنگی بنگالی پاڑہ کے قریب گزشتہ روز ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا جس کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی نے فرحان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

جماعت اسلامی نے آج نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان کر دیا، کراچی کے امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا شہری روز لاشیں اٹھا رہے ہیں، حکومت کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں