کراچی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھات اتار دیا گیا۔

واقعہ کراچی کے علاقہ صفورا سادی ٹاؤن میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ رحیم الدین کے نام سے ہوئی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد حقائق منظر عام پر آٓئیں گے، ملزم کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں