شہر قائد میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ قصبہ ایم پی آر کالونی کے قریب پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جن کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔