فریال محمود نے جلد شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے جلد شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ فریال محمود نے ایک انٹرویو کے دوران نجی زندگی اور شادی و طلاق کے موضوع پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل میں اور شوہر اس وقت شادی کیلئے تیار نہیں تھے، میرا اس وقت ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی وجہ سے جلد شادی کرنا پڑی۔

فریال نے بتایا کہ کورونا آنے کے بعد شوہر دانیال راحیل کی والدہ نے صحت کے مسائل کا خوف ظاہر کرتے ہوئے بیٹے کی شادی کی خواہش ظاہر کی، جس وجہ سے مجھے جلد شادی کیلئے ہاں کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ذہنی طور پر بھی شادی کیلئے تیار نہیں تھی، اگر میں اب شادی کرتی تو بہتر تھا، اب میری عمر اچھی ہوچکی ہے۔

فریال محمود نے انٹرویو کے دوران اپنی عمر تو نہیں بتائی تاہم اس وقت اداکارہ 27 برس کی ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ فریال محمود نے کورونا کے آغاز میں مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کر لی تھی اور دونوں کے درمیان مارچ 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں