حرا مانی کے مغربی لک پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی کے مغربی لک پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

حال ہی میں حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ مغربی لک کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ تصاویر اور ویڈیو میں اداکارہ اپنے روایتی دیسی لک کے بجائے مغربی طرز کے لباس میں نظر آ رہی ہیں، انہوں نے سیاہ پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جس پر سلور ستارے جڑے ہوئے ہیں۔

حرا مانی نے اپنے لک کو دلکش بناتے ہوئے اپنی زلفوں کو کرل کر رکھا ہے جبکہ کانوں میں لمبے سلور بُندے بھی پہن رکھے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے ہائی ہیلز بھی پہنیں اور اپنی پراعتماد شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

تصاویر پر اداکارہ مایا علی بھی کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک پائیں اور انہوں نے آگ والا ایموجی کمنٹ کیا جبکہ حرا کے مداحوں کی جانب سے بھی تعریفوں پر مبنی کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں