بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت رشتہ ازدواج میں منسلک

گووا: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں منعقد ہوئی جہاں اس جوڑی کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ شخصیات بھی شامل تھیں۔

راکول پریت سنگھ نے اپنی شادی کے دن ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اداکار جیکی بھگنانی نے بھی دلہن کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کی شیروانی پہنی۔

جیکی بھگنانی اور راکول پریت سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی شادی کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں، بالی ووڈ کی اس نئی جوڑی نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں کہا کہ "آپ ابھی اور ہمیشہ کے لیے صرف میرے ہیں"۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے جیکی بھگنانی اور راکول پریت سنگھ کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں