شادی کے بعد پہلی بار ثناء کی ملک کیساتھ جھلک مداحوں کو بھا گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) شادی کے بعد پہلی بار اداکارہ ثناء جاوید کی کرکٹر اور خاوند شعیب ملک کیساتھ جھلک مداحوں کو بھا گئی۔

دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم سے تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے پوز دیتے نظر آئے، یہ پہلا موقع تھا جب ان دونوں نے بطور جوڑی ایک ساتھ "پبلک اپیئرنس" دی۔

ثناء جاوید نے پوسٹ کے کیپشن میں شوہر شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے صرف ایموجیز سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے دل، لامحدود اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے تین ایموجیز شیئر کئے، ان ایموجیز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہماری لامحدود محبت نظر بد سے محفوظ رہے۔

تصویر میں شعیب اور ثناء کو "مومنٹ آف دی میچ" کا ایوارڈ بھی پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان دونوں کی اس ایونٹ سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بیشتر صارفین شعیب ملک کی فٹنس اور ان کی بہترین پرفارمنس کا سہرا ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کے سر سجا رہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں