بھارتی فنکارراکول اور جیکی بھگنانی کی شادی میں سندھی رسم و رواج کے چرچے

گووا: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے سکھ مذہب کے ساتھ ساتھ سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی توجہ کا مرکز بن گئی۔

21 فروری کو بھارتی ریاست گووا میں ساحل سمندر کے کنارے ہونے والی راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے راکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگنانی کی شادی کے چرچے تو خوب ہورہے ہیں ، صارفین سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کےپر مختلف ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے جبکہ جیکی بھنگنانی سندھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے اس جوڑے نےشادی کی رسومات اور سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں