ریحام خان کا پنجابی فلم 'چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ' بنانے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ صحافی اور فلمساز ریحام خان نے نئی پنجابی فلم 'چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ' بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کی فلم ایسے پنجابیوں کیلئے ہوگی جو بیرون ملک کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے اور وہ اس کیلئے فنکاروں کو کاسٹ کررہی ہیں، ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کرائیں گی اور فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے 2016 میں فلم  جانان  بنائی تھی جس میں ہانیہ عامر اور بلال اشرف نے ڈیبیو کیا تھا، فلم میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں