مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

نئی دہلی :(ویب ڈیسک )انڈین ریاست پنجاب کے نامور مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور امید سے ہیں اور جلد ہی ان کے ہاں بچے کی پیدائش کی توقع کی جا رہی ہے۔

بچے کی متوقع پیدائش کے  حوالے سے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا جنہیں 2022 میں قتل کر دیا گیا تھا، اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔

واضح رہے 2022 کے الیکشن سے قبل سدھو موسے والا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور مانسہ ضلع سے کانگریس کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا، ان کو عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی تھی، اسی سال 29 مئی کو انہیں قتل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں