یمنیٰ زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنےمنفرد اندازاوراداکاری کی بدولت بہت پسند کی جاتی ہیں،ان کا ڈارمہ ’تیرےبن‘ جس میں انہوں نے وہاج علی کے ساتھ بہترین اداکاری کی ،شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کافی وائرل ہورہی ہے،جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، وہ بھارت کےمشہور گانےپر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ڈانس ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ انکی دوست بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سےبہت پسند کیا جا رہا ہے، جس میں اداکارہ باربارڈانس سٹیپس بھول جانے پر اپنے ساتھیوں کے ڈانس سٹیپس دیکھ کر اسے فالوکرنےکی کوشش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس معصومانہ انداز اور ان کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ’یمنیٰ نجی شادی کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں‘۔

قبل ازیں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں