عمیر جیسوال نےکلین شیو کر کے ’فیس لک‘ تبدیل کر لی

لاہور:(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف گلوکار، خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے کلین شیو کر کے "فیس لک" تبدیل کرلی۔

عام طور پریہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جب لڑکیوں کا دل ٹوٹتا ہے تو وہ اپنے بال چھوٹے کر لیتی ہیں اور جب لڑکوں کا دل ٹوٹتا ہے تو وہ یا تو داڑھی رکھ لیتے ہیں یا منڈوا لیتے ہیں۔

گزشتہ روز گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ مثال اُن پر بالکل صادق آ رہی ہے۔

عمیر جیسوال کی اس نئی تصویر میں اُنہیں بغیر داڑھی کے دیکھا جا سکتا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں