متنازعہ ڈانس نے ماڈل سے مس ملائیشیا کا ٹائٹل چھین لیا

کوالا لمپور:(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں نیم برہنہ مردوں کے ساتھ ڈانس نے مس ملائیشیا ویرو نکاہ ٹیرنسپ سے اس کا ٹائٹل چھین لیا۔

برطانوی جریدے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا جس میں وہ تھائی لینڈ میں نیم برہنہ مردوں کے ساتھ رقص کرتی نظر آتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنقید کی وجہ سے 24 سالہ نوجوان خاتون نے کدازندوسن ثقافتی ایسوسی ایشن کے سربراہ تان سری جوزف برین کٹنگن کی طرف سے اس سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرنے سے چند گھنٹے قبل اپنا اعزاز ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقامی اخبارات نے اطلاع دی ہے کہ ٹیرنسپ کو تھائی لینڈ میں اپنی چھٹیوں کے دوران نیم برہنہ مرد رقاصوں کے ساتھ مشتعل انداز میں رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ مقابلہ ملائیشیا کی ریاست صباح میں سالانہ ہارویسٹ فیسٹیول کی جھلکیوں میں سے ہےجو ہومینوڈن یاد میں منعقد کیا جاتا ہے،کیٹنگن نے وضاحت کی کہ اگر ٹیرنسپ صرف ایک عام شخصیت ہوتی تواس طرح کے ویڈیو کلپ کے پھیلاؤ سے کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔

یاد رہے اس ماڈل نے 2023ء میں مس اونڈوک نگداو جوہر کا خطاب جیتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں