صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کر کے دیگر پاکستانی اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی کا گولڈن ویزا وصول کرنے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

صبور علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "دبئی کا شکریہ! جسے میں اب اپنا گھر کہہ سکتی ہوں، آخر کار مجھے میرا گولڈن ویزا مل ہی گیا"۔

خیال رہے مذکورہ دبئی کا گولڈن ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت نامہ، دبئی میں رہنے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور میڈیکل سہولیات تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ بنتا ہے، ان سے قبل بھی پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں