امریکی اداکار جونی ویکٹر ڈکیتی مزاحمت پر قتل

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لاس اینجلس میں ڈکیتوں کی جانب سے اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی اس دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں