مریم نفیس حمزہ علی عباسی کے ساتھ مرکزی کردار کرنے کی خواہاں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ مرکزی کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، حمزہ کا شمار پاکستان کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور حمزہ ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں اور میرے کیلئے حمزہ کیساتھ مرکزی کردار نبھانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے کیریئر کا آغاز 2015 میں میگا ہٹ ڈرامے  دیارِ دل  سے کیا بعدازاں انہوں یکے بعد دیگرے کئی معاون کردار ادا کرکے انفرادی پہچان حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں