اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح کسی کو اس مقام تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیتیں جہاں وہ میرے لئے محبت کا اعتراف کر سکیں، اس پر مکمل روک لگاتی ہوں اور اپنے جذبات کا اعتراف کرنے سے پہلے خود کو ان سے دور کر لیتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ آپ کو کسی کا دل نہیں توڑنا چاہیے، میں دوسرے لوگوں کے جذبات کا احترام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔

اریج چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں دیکھتی ہوں کہ کوئی میرے لیے جذبات رکھتا ہے اور مجھے کوئی دلچسپی نہیں تو میں جلدی سے خود کو اس سے دور کر لیتی ہوں کیونکہ کسی کا دل توڑنا بالکل غلط ہے، میں نے کبھی کسی کے پاس جا کر اپنے جذبات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں