معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ٹیکسلا: (ویب ڈیسک) ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ جاں بحق جبکہ ان کی 15 سالہ بہن شدید زخمی ہوگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 سالہ شمسو عرف عائشہ گیلامنہ اپنی بہن کے ہمراہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جا رہی تھیں کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ گیلامنہ کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے میں مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، عائشہ گیلامنہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے باعث تیزی سے مقبول ہوئی تھیں اور ٹک ٹاک سے آمدن بھی حاصل کرتی تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...