سونا 600 روپے مہنگا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 4 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 810 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

مزید برآں 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 94822 روپے ہوگئی۔

اُدھر دس گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمتیں 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں