مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ملک میں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں