آج کے دن پوری قوم انتہا پسندی کو شکست دینے کا عزم کرے: فیاض الحسن

پاکستان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا، آج کے دن پوری قوم انتہا پسندی کو شکست دینے کا عزم کرے، کارکردگی کے اعتبار سے پنجاب نمبر ون ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی 95 فیصد بیوروکریسی بہترین کام کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے کورونا کے خلاف کامیاب جنگ لڑئی، اس سال دسمبر تک پورے پنجاب میں عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مل جائیں گے، تین سالوں میں 9 ہسپتال اور 2 یونیورسٹیاں تعمیر کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومتوں میں کسان روتے تھے، ہمارے تین سالوں میں تمام کسانوں کو بہترین ریٹس ملے، 10 لاکھ کنال اروبوں روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی، پچھلئ حکومتوں میں جنوبی پنجاب پر سیاست ہوتی تھی، ہم نے پنجاب کے بجٹ سے 35 فیصد جنوبی پنجاب کو دیا، 3 سالوں میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکھٹا کیا، 10 سپیشل اکانومی زونز بنائے، اگلے 2 سال عثمان بزادر اپنی یہی خدمت جاری رکھیں گے، اگلی مرتبہ بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں