یوم آزادی: سری لنکن وزیراعظم کی حکومتِ پاکستان اور عوام کو مبارکباد

دنیا

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام اور حکومت کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ ہماری دونوں قوموں کے درمیان دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو۔

ٹویٹر پر آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر یوم آزادی مبارک لکھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں