مشکل ترین کرتب دکھانے والی امریکی مسلم خاتون پارکر

عجیب خبریں

لاس اینجلس:(روزنامہ دنیا) بھاگتے دوڑے عمارتوں کو پھلانگنا اور سیڑھیوں کو تیزی سے عبور کرنے کا خطرناک کام اب تک صرف مردوں سے ہی معنون تھا لیکن چند برسوں میں ایک مسلم حجابی خاتون سارہ مدلل نے بھی اس شعبے میں بہت نام بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ مدلل لاس اینجلس میں رہتی ہیں جنہیں پہلی مسلم خاتون پارکر کا اعزاز دیا گیا ہے۔ سارہ روزانہ گھنٹوں اس عمل کی مشقت کرتی ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ وہ مسلمان خواتین کے متعلق لگا بندھا تصور زائل کرنا چاہتی ہیں۔

اس مشکل کام کے باوجود وہ کہتی ہیں کہ حجاب ان کی رکاوٹ نہیں بلکہ ان کیلئے اعزاز ہے ۔ سارہ دوڑتی ہیں، قلابازی کھاتی ہیں، ہوا میں گھوم سکتی ہے ، خطرناک مقامات پر جھولا جھول سکتی ہیں اور اب تک وہ فوجی تربیت کے رکاوٹی ٹیسٹ کئی مرتبہ کامیابی سے عبور کرچکی ہیں۔ اب تک سارہ کئی برانڈز کی نمائندگی کرچکی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں