نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پرائیویٹ اسپتال کی جانب سےرفاہی پلاٹ پرپارکنگ بنانےکاکیس
  • بریکنگ :- کراچی:اسپتال نےکوئی قبضہ نہیں کیا،وکیل انورمنصور
  • بریکنگ :- جولوگ اسپتال آتےہیں وہاں گاڑیاں کھڑی کرتےہیں،انورمنصور
  • بریکنگ :- آپ کےاسپتال کےاطراف توقبضےہوچکے،چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- یہی ہمارامؤقف ہےکہ اردگردقبضےاورسڑکوں پرگھربنالیے،وکیل
  • بریکنگ :- کراچی:یہ بتائیں سٹرک پرگھرکیسےبنے؟عدالت کااستفسار
  • بریکنگ :- پورےکراچی میں یہی مسئلہ ہے،ہم کوشش کررہےہیں،ڈی جی کےڈی اے
  • بریکنگ :- کراچی:یہ سب 30 سال کےاندراندرہوا،چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- 90 فیصدکراچی گرےاسٹرکچرپرہے،چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- کراچی توکسی بھی وقت گرجائےگا،چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- آپ لوگ دفترمیں صرف چائےپینےجاتےہیں،چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- کراچی:یہ ہےمیٹروپولیٹن سٹی؟چیف جسٹس گلزاراحمد
Coronavirus Updates

چین کی آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کی تاریخی سکیورٹی معاہدے کی مذمت

دنیا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے سکیورٹی سے متعلق نئے تاریخی معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’انتہائی غیر ذمہ دارانہ‘ فعل قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجِیان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن اور استحکام کو بری طرح متاثر کرے گا اور اس سے اسلحے کی دوڑ میں شدت آ جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا نے ایشیا پیسیفِک میں سکیورٹی کے ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اس خطے میں چین کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آسٹریلیا پہلی مرتبہ جوہری ایندھن سے لیس آبدوزیں بنائے گا جس کے لیے ٹیکنالوجی امریکا فراہم کرے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کو ’آکوس‘ کا نام دیا گیا ہے جو دراصل آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کے ناموں کے حروف تہجی (اے، یو کے، یو ایس) پر مشتمل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں