نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جیت پراللہ تعالیٰ کےحضورسربسجودہیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- کامیابی اپنےمرحوم دوست پرویزملک کےنام کرتاہوں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- مرحوم پرویزملک نوازشریف کےعظیم ساتھی تھے،شہبازشریف
Coronavirus Updates

آٹے، چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے: فواد چودھری

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آٹے، چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے سب سے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے پارٹی لیڈرشپ کوعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لیے شہروں اوراضلاع میں شیڈول جاری کیے جائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نے متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت مہنگائی کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم بڑے پروگرامزکا خود اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔ اس سال گنے کی تاریخی پیداوار ہونے کی توقع ہے، کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے، آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گندم کی ریلیز کو بڑھائے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو، پنجاب، خیبرپختونخوا کی نسبت سندھ میں 20 کلو آٹا 400 روپے مہنگا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی ریلیزمیں مسلسل ڈیلے کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سندھ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا فرق ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں