نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سکردو:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشیدکی پریس بریفنگ
  • بریکنگ :- آرٹیکل ون میں شامل ہوئےبغیرگلگت بلتستان بااختیارصوبہ بنےگا،خالدخورشید
  • بریکنگ :- جی بی کیلئےقومی اسمبلی میں چار،سینیٹ میں 8نشستیں مختص ہوں گی،وزیراعلیٰ
  • بریکنگ :- جی بی سےمنتخب قومی اسمبلی ممبروزیراعظم پاکستان بھی بن سکتاہے،خالدخورشید
  • بریکنگ :- عبوری آئینی صوبےکیلئےوفاق کی اپوزیشن جماعتوں سےتعاون کی امیدہے،وزیراعلیٰ
  • بریکنگ :- گلگت بلتستان میں لینڈریفارمزکمیشن بنایاگیاہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
  • بریکنگ :- لینڈمافیااورمحکمہ مال کےکرپٹ اہلکاروں کونشان عبرت بنائیں گے،خالدخورشید
  • بریکنگ :- 5 سال میں نیاگلگت بلتستان دےکرجائیں گے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
  • بریکنگ :- 150 میگاواٹ بجلی کےمنصوبوں پرکام شروع کردیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
  • بریکنگ :- ہرضلع کےاسپتالوں میں آئی سی یوبنائیں گے،وزیراعلیٰ خالدخورشید
  • بریکنگ :- سکردو:2میڈیکل کالجزبھی قائم کیےجائیں گے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
Coronavirus Updates

'پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوی مواقعوں کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی'

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر تشدد قانونی طور جرم اور انصاف پر کھڑے کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔ پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے۔ پی پی پی حکومتوں اور خود پارٹی نے ہمیشہ مضبوط خواتین، مضبوط پاکستان کے نعرے کی پیروی کی ہے، اسی نعرے کے تحت خواتین کے ہر شعبے میں کردار کو مضبوط بنانے کے کے لیے نمایاں اور انقلابی اقدام اٹھائے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی ملک کی واحد پارٹی ہے، جہاں خواتین کو صنفی امتیاز کے بغیر زیادہ تحفظ، احترام اور حوصلہ افزائی ملتی ہے، پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیر اعظم، سپیکر اور وزراء جیسے اہم عہدوں پر منتخب کرایا۔ ججز، پولیس افسران اور اس جیسے اہم عہدوں پر خواتین کی تقرریوں کے لئے راستے کھولے، وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرسٹ ویمن بنک اور خواتین کے لیے علحیدہ پولیس سٹیشن قائم کئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں