دریائے شگر میں شدید سردی کے باوجود کشتی ریلی، شرکا کا جگہ جگہ شاندار استقبال

کھیل

شگر: (دنیا نیوز) سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے شگر کے نوجوانوں کا انوکھا اقدام، دیسی ساختہ کشتی لے کر دریائے میں ریلی کی شکل میں سکردو روانہ ہوگئے۔ ریلی کے شرکا 70 کلومیٹر طویل فاصلہ دو دنوں میں طے کریں گے۔

ریلی کا انعقاد گلاب پور یوتھ کی جانب سے سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے کیلئے کیا گیا ہے۔ ریلی میں 15 سے زائد کشتیاں اور تین درجن سے زائد کشتی بان شریک ہیں۔

کشتی ریلی کے شرکا پہلے مرحلے میں شگر پہنچ گئے جہاں ان کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ریلی کی قیادت یوتھ لیڈر ذوالفقار علی شگری، احمد چو اور ممتاز شگری کررہے ہیں۔ ریلی کا آغاز کیاہونگ گلاب پور سے ہوا جو کہ 70 کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد آج شام سکردو سندوس پہنچیں گے۔ انہیں سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے سنگ میل قراردیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں