سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

کرکٹ

گال: (روزنامہ دنیا) سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی، اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی 24 پوائنٹس حاصل کرلئے۔

سری لنکن باؤلرز لیستھ ایمبلڈنیا اور رمیش مینڈس کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم 297 رنز ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لیستھ ایمبلڈنیا اور رمیش مینڈس نے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل دھننجایا ڈی سلوا کے 155 اور پاتھم نیسانکاکے 66 رنز کی بدولت سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 345 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو کامیابی کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا تھا۔ عمدہ بیٹنگ پر دھننجایا ڈی سلوا کو میچ جبکہ رمیش مینڈس کو شاندار باؤلنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں