ڈھاکہ ٹیسٹ : تیز بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم

کرکٹ

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ڈھاکہ میں رات بھر مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔

 ڈھاکہ میں گزشتہ رات سے مسلسل تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں انتظامیہ نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم کر دیا ہے۔ اگر آج میچ کھیلا جاتا تو پاکستان اپنی اننگز 188 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھاتا لیکن بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز پر کریز میں موجود ہیں۔

ٹیسٹ کے ابتدائی 3 دن میں صرف 63 اوورز کرائے جاسکے، پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 188 رنز بنائے، واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں