مسترد شدہ عناصر محض سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں: بزدار

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ مسترد شدہ عناصر محض سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں، ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنماؤں کو بے چین کیا ہوا ہے، یہ بے چینی 2023کے بعد مزید بڑھے گی-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا، کرپشن کے ذریعے سیاست کو آلودہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے- وزیر اعظم عمران خان کی بے لوث قیادت کا کوئی نعم البدل نہیں- وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا،سچا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برس کے دوران ہماری حکومت نے وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں