14 اگست پر ہم نے ایک مرتبہ پھر قوم کو متحد کیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 اگست پر ایک مرتبہ پھر ہم نے اتحاد اور محبت کے رنگوں کے ساتھ قوم کو متحد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر موجود پارلیمنٹ عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور تمناؤں کا مرکز ہے جس کے سامنے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں،   عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان  ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں