انسداد دہشتگردی عدالت: ڈاکٹر یاسمین راشد تھانہ سرور روڈ کے مقدمے سے ڈسچارج

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

خصوصی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں