پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فوزیہ ارشد کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ 9 مئی کو شرمناک اور افسوسناک واقعات ہوئے ہیں، 9 مئی کا دن ایک سیاہ دن تھا، جو توڑ پھوڑ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور شہداء کی یادگار پر ہوئی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں شامل مکروہ لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے، مجھے اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں