روس یوکرین امن معاہدہ، زیلنسکی آج امریکی صدر سے ملاقات کریں گے
فلوریڈا: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان امن منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا جس کیلئے یوکرینی صدر زیلنسکی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ کہ اتوار کے روز فلوریڈا میں صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، ملاقات کا مقصد جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کرنا ہے، 20 نکاتی امن منصوبہ 90 فیصد مکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ سکیورٹی گارنٹی معاہدہ بھی تقریباً تیار ہے، اہم تنازع زمینی حدود پر ہے، ڈونباس اور زاپوریزیا نیوکلیئر پلانٹ پر گفتگو کریں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی منظوری میرے بغیر ممکن نہیں، زیلنسکی کے ساتھ ملاقات مثبت رہنے کی امید ہے۔