سیاح نے پانی میں موجود ایک پراسرار مخلوق کی ویڈیو بنا لی

کیرولینا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں سیر کرتے ایک سیاح نے پانی میں موجود پراسرار مخلوق کی ویڈیو بنا لی جسے دیکھ کر قدرتی وسائل کے محکمے کا عملہ بھی الجھن کا شکار ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیاح کی بنائی گئی ویڈیو میں ایک غیر معمولی مچھلی نما مخلوق پانی میں تیر رہی ہے، ویڈیو میں موجود مخلوق کی شناخت کیلئے اسے قدرتی وسائل کے محکمے کو بھجوایا گیا تاہم جنگلی حیات کے ماہرین اس پر اسرار مخلوق کی شناخت اب تک نہیں کر پائے۔

قدرتی وسائل کے محکمے کے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ دفتر کا عملہ ویڈیو میں عجیب مخلوق دیکھ کر الجھن میں پڑ گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے تجویز کیا ہے کہ یہ جاندار غالباً اسکوئیڈ ہو سکتا ہے تاہم اس متعلق یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بعدازاں متعلقہ حکام نے اس ویڈیو کو چارلسٹن میں میرین ریسورسز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو بھیج دیا جو ابھی تک ویڈیو کا تجزیہ کر کے اس عجیب و غریب مخلوق سے متعلق جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں