مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد

راولپنڈی: (دنیا نیوز) مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے بھی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

آرمی چیف، نیول چیف  اور ایئر چیف مارشل نے بھی قوم کو پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی، مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں