ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے

لاہور، اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔

جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں