غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں: انتونیو گوتریس

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پرامید ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو، جہاں تک میری معلومات ہیں نیتن یاہو کا مجھ سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مذاکرات کے لیے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں