عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
لندن: (دنیا نیوز) پاکستان میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 73 ڈالر 29 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
برطانوی خام تیل بھی 4 فیصد کی کمی کے ساتھ 77 ڈالر 91 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، امریکی میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔